Editor's Choice

--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Featured Post
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

"Let us build Pakistan" has moved.
30 November 2009

All archives and posts have been transferred to the new location, which is: http://criticalppp.com

We encourage you to visit our new site. Please don't leave your comments here because this site is obsolete. You may also like to update your RSS feeds or Google Friend Connect (Follow the Blog) to the new location. Thank you.


--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Wednesday 11 November 2009

Shahid Masoods and Hamid Mirs of Israel

شاہد مسعود اور حامد مير جيسے اسرائل ميں پھی موجود ہيں؟

’سازشی نظریات‘

شاہزیب جیلانی
بی بی سی، یروشلم

اسرائیل میں کچھ دن گزارنے کے بعد یہاں کی اور کوئی بات سمجھ آئی ہو نہ ہو ایک بات واضع ہے کہ ’سازشی نظریات‘ رکھنے میں شاید یہاں کے لوگ سب سے آگے ہیں۔ مسلمانوں میں اگر یہ رجحان ہے کہ اپنے ہر مسئلے کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دے کر جان چھڑا لیتے ہیں تو یہاں کے یہودی حلقے بھی کچھ کم نہیں۔

یروشلم میں مختلف مکاتبِ فکر کے جن یہودیوں سے ملاقاتیں ہوئیں اُن کی باتوں سے صاف لگا کہ اسرائیلیوں کو تقریباً ساری دنیا سے ہی شکایتیں ہیں۔ وہ مسٹر اوباما پر تنقید کرتے ہیں کہ انہوں نے فلسطینی علاقوں میں یہودی تعمیرات کے معاملے کو اتنا بڑا مسئلہ کیوں بنا لیا۔ برطانیہ اور یورپی یونین حزب اللہ اور حماس کی طرف ذرا سی بھی لچک دکھائیں تو اسرائیلی اس پر سیخ پا۔ غزہ میں لڑائی سے متعلق گولڈ سٹون رپورٹ ہو یا اقوامِ متحدہ کی مذمتی قراردادیں۔ اسرائیل کو سب سے شکایت ہے کہ وہ اُس کے دفاع کے حق کو کیوں نہیں مانتے۔

بی بی سی، سی این این اور الجـزیرہ جیسے عالمی نشریاتی ادارے بھی اسرائیلوں کی خاص تنقید کا مسلسل نشانہ رہتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اسرائیلی نفسیات میں یہ بات گہرائی میں رچی بسی ہوئی ہے کہ یہودی دنیا کے مظلوم ترین قوم رہے ہیں۔ ان کی نظر میں جتنی نفرتیں اور زیادتیاں یہودیوں نے سہی ہیں، شاید کسی نے نہیں ۔ ہٹلر نے انہیں صفحۂ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی۔ پڑوسی عرب ملکوں نے بار بار ان پر جنگیں مسلط کیں اور اب اسرائیلیوں کی نظر میں محمود احمدی نژاد اپنے خفیہ ایٹمی پروگرام کے ذریعے انہیں نیست و نابود کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

یوں اسرائیلی خود کو ہر وقت حالتِ جنگ میں محسوس کرتے ہیں اور اپنی اس ’بقا کی لڑائی‘ میں وہ خطے میں اپنے ہر اقدام کو جائز سمجھتے ہیں۔ پھر چاہے وہ فلسطینوں کے اجتماعی قتلِ عام کے الزامات ہوں یا مقبوضہ علاقوں میں عربوں کے ساتھ روزانہ کا نسلی امتیاز۔

اسرائیل ویسے تو خود کو ایک جمہوری ملک کہتا ہے لیکن بطور ایک نیشل سکیورٹی اسٹیٹ کے یہاں حساس معاملات پر تنقید اور بحث مباحثے کی گنجائش خاصی محدود نظر آتی ہے۔

یہی وہ وجوہات ہیں جن کی بنا پر پوری دنیا کو مشرقِ وسطیٰ میں فلسطینیوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتیاں نظر آتیں ہیں اسرائیل انہیں دیکھنے سے قاصر ہے۔ طاقت کے اس کھیل میں جب تک اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ پر قیامِ امن کے لیےمسلسل اندرونی و بیرونی دباؤ نہیں ہوگا، اسے اپنا رویہ بدلنے کی کوئی خاص ضرورت محسوس نہیں ہو گی


3 comments:

Aamir Mughal said...

LIST OF "CORRUPT" PAKISTANI JOURNALISTS AS PER SHAHEEN SEHBAI:

The peers, naturally those who come out unscathed and "clean", should sit down to formulate lists of those who have been publicly demonstrating a lack of intellectual, moral and professional integrity. Big names like Minhaj Barna, Mushahid Hussain, Maleeha Lodhi, Wajid Shamsul Hassan, Nazir Naji, Ataul Haq Qasmi, Ayaz Amir, Hussain Haqqani, Irshad Ahmed Haqqani, Najam Sethi, Nasim Zehra, Jamiluddin Aali and many others who sought or accepted political, diplomatic or government jobs, or joined political parties as activists,

DETAILS:Shaheen Sehbai VS Roedad Khan (Ex - Civil Serpent).

http://chagataikhan.blogspot.com/2009/11/shaheen-sehbai-vs-roedad-khan-ex-civil.html

Unknown said...

لگتا ہے امر مغل صاحب ہی اس ویب كو حقانی صاحب كے ساتھ مل كر چلا رہے ہیں

Aamir Mughal said...

لگتا ہے امر مغل صاحب ہی اس ویب كو حقانی صاحب كے ساتھ مل كر چلا رہے ہیں
=========================

Dear Akhtar Sahab,

Click the tags/labels of Hussain Haqqani [i didn't say anything nice about him], CIA, and Musharraf on my blog to know as to who is running this or my blog. First read and then raise allegations.

http://www.chagataikhan.blogspot.com/

Post a Comment

1. You are very welcome to comment, more so if you do not agree with the opinion expressed through this post.

2. If you wish to hide your identity, post with a pseudonym but don't select the 'anonymous' option.

3. Copying the text of your comment may save you the trouble of re-writing if there is an error in posting.