Editor's Choice

--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Featured Post
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

"Let us build Pakistan" has moved.
30 November 2009

All archives and posts have been transferred to the new location, which is: http://criticalppp.com

We encourage you to visit our new site. Please don't leave your comments here because this site is obsolete. You may also like to update your RSS feeds or Google Friend Connect (Follow the Blog) to the new location. Thank you.


--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Monday 16 November 2009

Gilgit Baltistan Election Victory: An Analysis

گلگت بلتستان کے انتخابات

MIAN MUNIR HANS IMG_2496 TARIQ HUSSAIN BUTT MG_2486
پی پی پی وفا قِ پاکستان کی سب سے مضبو ط علا مت ہے۔ ۔ ۔۔۔۔ میا ں منیر ہا نس
حالیہ انتخابات نے پی پی پی کی مقبو لیت پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔ ۔۔۔ طارق حسین بٹ


گلگت بلتستان کے حا لیہ انتخابات نے پی پی پی کی مقبو لیت پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے اور وہ لوگ جو اٹھتے بیٹھتے پی پی پی کی مقبو لیت پر شکو ک و شبہا ت کا اظہا ر کرتے نہیں تھکتے تھے ان انتحا بات نے ان کے منہ بند کر دئے ہیں۔ پی پی پی وفا قِ پاکستان کی سب سے مضبو ط علا مت ہے گلگت بلتستان کے عوا م نے انتخابات میں پی پی پی کے حق میں ووٹ دے کر پاکستان سے اپنی بے پناہ محبت کا عملی ثبوت دیا ہے۔ ہم ان کے جذ بۂ حب ا لو طنی کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے جذبا ت کی قدر کرتے ہیں۔



صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم پاکستان یو سف رضا گیلا نی خصو صی مبا رک با د کے کے مستحق ہیں کہ ا ن کی قیا دت میں پی پی پی نے حا لیہ انتخابات میں شا ندار کا میا بی حا سل کی ہے ،اپریشن راہِ راست اور اپریشن راہِ نجات میں حکو متِ وقت نے جس طرح دھشت گر دوں کو ملیا میٹ کر دیا ہے اور ان کے مظبو ط گڑو ں کو تہس نہس کر کے شما لی علا قہ جات کو امن و سکون کا تحفہ عطا کیا ہے حا لیہ انتخابات کے نتائج اس پالیسی پر عوا می اعتما د کا اظہا ر ہیں۔

بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام سے غربت کے خا تمے کی جا نب جو پیش رفت کی گئی ہے عوا م نے اسے بھی سرا ہا ہے اور حکو متی پالیسیو ں کو اپنے اعتماد سے نوا زا ہے۔ ائیر کنڈیشنڈ گھر وں میں بیٹھ کر بڑے بڑے دعوے کرنے والے اینکرز آج شرمندگی اور ندا مت سے چھپتے پھر رہے ہیں کہ انھوں نے تو حکو متِ وقت کو الزا مات کی سو لی پر چڑھا رکھا تھا اور پی پی پی کی اقتدار سے رخصتی کی پیشن گو ئیا ں کر رکھی تھیں اور حکو مت کے خا تمے کی خبر وں سے خو د بھی خوش ہو رہے تھے اور اپنے آقا وؤ ں کو بھی خوش کر رہے تھے ۔ دن رات ایک ہی کیسٹ چلا رہے تھے کہ پی پی پی اپنی مقبو لیت کھو چکی ہے اپنی کشش کھو چکی ہے۔ لیکن حا لیہ انتخابات میں پی پی پی کی شا ندار کا میا بی نے ان کی ساری امیدو ں پر پانی پھیر دیا ہے اور و ہ سکتے کی حا لت میں ہیں

جنرل ضیا ا لحق کے ماشل لا میں بھی ان کے حو اری ایسی ہی بے سرو پا با تیں کیا کرتے تھے کہ پی پی پی کی قوت کو ہم نے ختم کر دیا ہے اور اسکی مقبو لیت کو ہوا میں اڑا دیا ہے لیکن جب جنرل ضیا ا لحق نے الیکشن 1977 کی مہم ( کمپین) میں پی پی پی کی عوا می مقبو لیت کو اپنی آنکھو ں سے دیکھا تو انتخا بات غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دئے تھے لیکن پھر بھی جب گیا رہ سا لوں کے وقفے کے بعد 1988 میں انتخا بات کا انعقاد ہوا تو پی پی پی نے شاند ار کامیا بی حا صل کر کے مخا لفین کو شکستِ فاش سے دوچا ر کر دیا۔ پی پی پی شہید وں کی پارٹی ہے ۔ کسا نوں محنت کشوں اور مزدو روں کی پارٹی ہے لہذا اسے ختم کرنا کسی کے بس میں نہیں ہے ۔ جب بھی فئیر الیکشن ہو ں گے پی پی پی اسی طرح شا ندار کامیا بی حاصل کرکے ثا بت کرے گی-
زندہ ہے بی بی زندہ ہے۔

No comments:

Post a Comment

1. You are very welcome to comment, more so if you do not agree with the opinion expressed through this post.

2. If you wish to hide your identity, post with a pseudonym but don't select the 'anonymous' option.

3. Copying the text of your comment may save you the trouble of re-writing if there is an error in posting.