Editor's Choice

--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Featured Post
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

"Let us build Pakistan" has moved.
30 November 2009

All archives and posts have been transferred to the new location, which is: http://criticalppp.com

We encourage you to visit our new site. Please don't leave your comments here because this site is obsolete. You may also like to update your RSS feeds or Google Friend Connect (Follow the Blog) to the new location. Thank you.


--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Thursday 29 January 2009

Swat: Some excerpts from Mullah Fazlullah's Taliban FM Radio (Shariat Channel)

The following are a few excerpts from Mullah Fazlullah's FM Radio in Swat, which he has been successfully operating, first under the auspices of the MMA Government in the NWFP and now with the (unholy) blessings of the Pakistan Amry (ISI):

1. Kafir means Kafir Police, Kafir Fauj.

2. Momin means Momin Taliban

3. Wazir-e-Azam is Kharr-e-Azam, Wazir-e-Aala is Kharr-e-Aala

4. Appreciation of the 'beautiful' scenes of slaughtering of the kuffar

5. Good news: So many soldiers killed in India, Mubarak (congratulations); so many Shia killed in D.I. Khan, Mubarak.

6. Announcement of the future line of action and Fatwas, including hit list and prohibition of girls education.

Report by BBC Urdu dot com, Abdul Haye Kakar

سوات: طالبان کا پیغام ہواکےدوش پر

مولانا فضل اللہ
مولانا فضل اللہ روپوش مگر ان کا ایف ایم چینل اپنا کام کر رہا ہے
سوات کے طالبان ایک محتاط اندازے کے مطابق نہ صرف اسّی فیصد علاقے پر قابض ہوچکے ہیں بلکہ ایف ایم چینل کی صورت میں اب ان کی اجارہ داری ہوا کی لہروں پر بھی قائم ہوچکی ہے۔

اگرچہ سوات میں دو سال قبل ایک درجن سے زائد غیر قانونی ایف چینل چل رہے تھے اب صرف ایک ہی چینل کی نشریات سنائی دیتی ہیں۔ یہ چینل ’مولانا فضل اللہ ایف ایم چینل‘ کہلاتا ہے۔

سوات کی شدت پسندی کو اگر ’غیر قانونی ایف چینل کی شدت پسندی‘ کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا۔ کیونکہ اس چینل نے دو ہزار چھ میں اپنے قیام کے بعد صرف دو سال کے مختصر عرصے میں ایک باقاعدہ مسلح گروپ کی تشکیل میں مدد دی۔

ابتدا میں مولانا فضل اللہ نے لوگوں کا دل جیتنے کے لیے درسِ قرآن، دینی مسائل پر لوگوں کے سوالوں کے جواب اور سماجی کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرنے پر زور دیا۔ پھر رفتہ رفتہ ان نشریات پر ’جہاد‘ کی افادیت کا رنگ غالب آنے لگا۔ اس تبدیلی نے جوانوں کی ایک کھیپ تیار کی، لوگوں کے چندوں سے تقریباً تین کروڑ روپے کی لاگت سے امام ڈھیرئی مرکز کی تعمیر کاکام شروع ہوا جس میں مقامی لوگوں نے بلا معاوضہ کام کیا۔

سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی کے آغاز کے بعد مولانا فضل اللہ پس منظر میں چلے گئے اور ایف چینل پر تقریر کی ذمہ داری مولانا شاہ دوران نے سنبھال لی ہے۔

مولانا شاہ دوران نرم لہجے مگر طنز و مزاح سے بھر پور انداز میں طالبان کی جانب سے احکامات پیش کرتے ہیں۔ ان کے ایک سامع نے بتایا کہ مولانا شاہ دوران نے سیاسی لیڈروں اور اعلی عہدوں کی پیروڈی بنارکھی ہے جیسےزرادری کو غداری، گیلانی کو گیلنے، وزیراعظم کو خ۔۔۔ اعظم اور وزیر اعلی کو خ۔۔۔ اعلی پکارتے ہیں۔

مولانا فضل اللہ نے اپنے ایف ایم چینل کے ذریعے علاقے کے نوجوانوں کو متاثر کیا
اس سامع کے بقول مولانا دوران قرآنی آیات اور احادیث پڑھنے کے بعد ان کا ترجمہ یا تشریح ’طالبان کی سوچ اور کارروائیوں‘ کے تناظر میں کرتے ہیں۔ مثلاً جب وہ کہتے ہیں کہ ’یا ایہی الکافرون‘ تو وہ اس کا ترجمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں: ’اے کافروں، اے پاکستانی فوجیوں، اے پولیس والو، اے ایف سی والو۔۔۔ اور ’یا ایہی المؤمنین‘ کا ترجمہ ’اے مومن طالبان‘ کرتے ہیں۔

رات کے ساڑھے سات سے دس بجے تک جاری رہنے والی نشریات چار حصوں یعنی درسِ قرآن، چندہ دینے والوں کا شکریہ، ’خوشخبریاں‘ سنانے اور دھمکیاں دینے پر مشتمل ہوتی ہیں۔

مذکورہ سامع کا کہنا ہے کہ مولانا شاہ دوران اسلامی تاریخ کے واقعات کچھ اس انداز سے پیش کرتے ہیں جس سے طالبان کی کارروائیاں، جیسے لوگوں کا سرقلم کرنا وغیرہ صحیح ثابت ہوسکے۔ ایک دفعہ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات تقریر کے بعد جب وہ ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ گئے تو انہوں نے ان سے ایک جہادی سی ڈی دیکھنے کی فرمائش کی اور بقول ان کے ’میں نے جب سی ڈی دیکھی تو اس میں ذبح کرنے کےاتنے خوبصورت خوبصورت مناظر تھے کہ مزہ آگیا۔‘

وہ اپنی تقریر کے دوران ملکی اور بین لاقوامی سطح پر تشدد کے ہونے والے بعض واقعات مزے لے کر بیان کرتے ہیں جس سے وہ خوشخبریوں کا نام دیتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں ایف ایم چینل کے سننے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو یقین ہوگیا ہے کہ طالبان ایک قوت ہے اور وہ جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔
یہ خبریں وہ ایک اخبار سے پڑھ کر سناتے ہیں۔ جیسے ایک بار انہوں نے کہا کہ ’زمبابوے میں بیماری پھیل گئی ہے سو افراد ہسپتال میں داخل، مبارک ہو مبارک! تھائی لینڈ میں ایک دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، مبارک مبارک! انڈیا میں بعض فوجی قتل، مبارک ہو مبارک! ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکہ چھ ہلاک، مبارک ہومبارک!‘

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں ایف ایم چینل کے سننے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو یقین ہوگیا ہے کہ طالبان ایک قوت ہے اور وہ جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔

سننے والوں میں زیادہ تر پرائیویٹ سکولوں کے مالکان، ان اداروں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین، مینگورہ میں خواتین مارکیٹ کے دوکاندار، این جی او سیکٹر میں کام کرنے والے اور کاسمیٹک انڈسٹری کے مالکان شامل ہیں۔

ان لوگوں سے جب بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ شوقیہ نہیں بلکہ اس لیے ایف ایم چینل سن رہے ہیں کہ انہیں اندازہ ہوسکے کہ طالبان کا اگلی ’لائن آف ایکشن‘ کیا ہے، یعنی کس کو قتل کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے، سکولوں کے بارے میں ان کی سوچ اب کیا ہے اور جنگ کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے۔

اس یف ایم چینل کی نشریات سوات سے باہر مردان کے بعض علاقوں تک بھی سنی جاسکتی ہیں اور ان میں زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ مولانا شاہ دوران کے مزاحیہ انداز گفتگو سے لطف اٹھانے کے لیے وہ ان کی تقریر سنتے ہیں۔



http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2009/01/090128_swat_fm_radio_kakar.shtml

1 comment:

Anonymous said...

I thought this was a joke...good God...

Post a Comment

1. You are very welcome to comment, more so if you do not agree with the opinion expressed through this post.

2. If you wish to hide your identity, post with a pseudonym but don't select the 'anonymous' option.

3. Copying the text of your comment may save you the trouble of re-writing if there is an error in posting.